Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوا۔ اسی روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو افتتاحی میچ سے قبل اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور وہ پی ایس ایل فائیو سے باہر ہو گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق عمر اکمل ایک بُکی کے ساتھ رابطے میں تھے جس کی خبر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو ہو گئی تھی۔ اینٹی کرپشن یونٹ نے دو، تین دن تک انتظار کیا کہ شاید عمر اکمل اس حوالے سے رپورٹ کر دیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا جس کے بعد اینٹی کرپشن یونٹ کو کارروائی کرنا پڑی۔
ان کے بڑے بھائی کامران اکمل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عمر اکمل کے بارے میں جو رپورٹنگ کی جا رہی ہے وہ اس سے بہت افسردہ ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار کریں، اگر وہ مجرم قرار پایا تو پھر آپ جتنا مرضی شور مچا لینا اور ہم اس کو قبول کریں گے۔