Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ پاکستان کرنے والے مارلی کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے صدر اور ٹیم کے کپتان کمار سنگاکارا نے بابر اعظم کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مجھے پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ کمار سنگاکارا نے کہا کہ میں بابر اعظم کی صلاحیتوں سے حیران ہوں، ان کو کافی دیر سے کرکٹ کھیلتے دیکھ رہا ہوں، وہ کوئی عام کھلاڑی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ویرات کوہلی، کین ولیمسن اور جوئے روٹ ہر فارمیٹ میں کھیل سکتے ہیں، بابر اعظم بھی انہی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جو تینوں فارمیٹس میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
کمار سنگاکارا نے مزید کہا کہ میں بابر اعظم کو ایک خاص کرکٹر سمجھتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ وہ خود کو مزید بہترین پلیئر بنا لیں۔ یاد رہے کمار سنگاکارا اور بابر اعظم پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی طرف سے اکٹھے کھیل چکے ہیں۔