Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ حکومت پاکستان نے ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان ڈیرن سیمی کی پاکستان سے محبت اور لگاؤ کے باعث کیا گیا۔ ڈینی موریسن کا بھی پاکستان سے پیار ڈھکا چھپا نہیں اور پاکستانی بھی ان سے خوب محبت کرتے ہیں۔
ڈیرن سیمی کے ساتھ سر ویو رچرڈز اور ڈینی موریسن بھی ابتدائی ایام سے ہی پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اسی لیے اب کیوی کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے بھی پاکستانی شہریت لینے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں ڈینی موریسن نے کہا کہ وہ گزشتہ کئی سال سے کمینٹری کے لیے پاکستان آ رہے ہیں اور میں نے ہمیشہ سے ہی پاکستان کو سپورٹ کیا ہے۔
کیوی کمنٹیٹر نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ ڈیرن سیمی کی خدمات کا اعتراف کیا گیا، پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے میری خدمات کا بھی اعتراف ہونا چاہیے۔