Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق ساؤتھ افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز نے پاکستانی خواتین کرکٹرز کو فیلڈنگ کے گُر سکھائے۔ جونٹی رہوڈز کی زیرنگرانی منعقدہ فیلڈنگ سیشن میں 9 ویمن کرکٹرز نے شرکت کی جن میں کائنات امتیاز، جویریہ رؤف، یسرا عامر، حفصہ خالد، حرینہ سجاد، نجیہ علوی، عریجہ حسیب، معصومہ جعفری اور سوہانا طارق شامل ہیں۔
اس موقع پر ماضی کے اسٹار کھلاڑی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کھیل سے دیوانہ وار محبت کرتی ہیں، میں بھی ان خواتین کرکٹرز کی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ دوسری جانب قومی ویمن کرکٹرز نے اس سرگرمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں فیلڈنگ سیشن انتہائی مفید ثابت ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے سیشن پلیئرز کی صلاحیتوں میں نکھار کا سبب بنتے ہیں۔ واضح رہے کہ جونٹی رہوڈز پی ایس ایل فائیو کے سلسلے میں کراچی میں موجود ہیں۔