Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد حسنین نے پی ایس ایل فائیو میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ محمد حسنین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف چار اوورز میں 25 رنز دیئے تھے اور چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ وہ پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائے تھے۔
نوجوان فاسٹ بولر نے پشاور زلمی کے خلاف کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی مگر اگلے ہی میچ میں کراچی کنگز کے خلاف انہوں نے 3 اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد حسنین نے 3 کھلاڑیوں کو 4 اوورز میں 33 رنز کے عوض آؤٹ کیا۔
فاسٹ بولر نے اب تک تین میچز میں 12 اوورز کروا کر سات شکار کیے ہیں اور ایونٹ کے ٹاپ بولر ہیں۔ یاد رہے کہ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل میں اپنا چوتھا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔