Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فائیو میں اب تک اپنے 3 میچز کھیل چکی ہے مگر ان کا ٹاپ آرڈر مسلسل ناکام ہو رہا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سینیئر غیرملکی اوپنر شین واٹسن 3 میچوں میں بالترتیب 15، 7 اور 27 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ دوسرے اوپنر جیسن روئے بھی تین میچوں میں خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
انہوں نے پہلے میچ میں صفر، دوسرے میں 73 اور تیسرے میچ میں 17 رنز اسکور کیے۔ جیسن روئے کے 73 رنز ٹیم کے کام نہیں آ سکے تھے اور پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ کو شکست ہو گئی تھی۔
دوسری جانب تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے احمد شہزاد بھی تینوں میچز میں بری طرح ناکام ہوئے۔ احمد شہزاد پہلے میچ میں 7، دوسرے میں 12 اور تیسرے میچ میں 11 رنز بنا سکے۔