Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فائیو میں اپنا تیسرا میچ کراچی کنگز کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا۔ قومی ٹیم سے باہر ہونے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ اس میچ میں بھی برقرار رکھا۔
کراچی کنگز نے کوئٹہ کو جیت کے لیے 157 کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں اوپنرز جیسن روئے، شین واٹسن اور احمد شہزاد بری طرح ناکام ہوئے اور کوئٹہ کا ٹاپ آرڈر 55 رنز پر ڈھیر ہو گیا۔
تین وکٹیں گرنے کے بعد سرفراز احمد اور اعظم خان کریز پر موجود تھے۔ ان دونوں بلے بازوں نے کراچی کنگز کے بولرز کی درگت بنا ڈالی اور ٹیم کے اسکور کو 140 تک لے گئے جس میں سرفراز احمد نے 37 اور اعظم خان نے 46 رنز جوڑے۔
دونوں کھلاڑیوں نے مشترکہ طور پر 85 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ڈوبتی کشتی پار لگانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بھی سرفراز اور اعظم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی تھی۔