Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پاکستانی عوام چاہتی ہے کہ میں پی ایس ایل کا ترانہ بناؤں تو میں اس کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ضروری نہیں پی ایس ایل سے آفر ہو تو ہی گانا بناؤں، عوام کی خواہش پر بھی گانا بنا سکتا ہوں۔
علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے ایک گانے پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر علی ظفر نے ایک ویڈیو لگائی جس میں دیکھا گیا کہ معروف گلوکار اسٹوڈیو میں گانے میں تیاری میں مصروف ہیں۔
اس ویڈیو پیغام میں علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ بھائی آ رہا ہے، آپ تیار ہو؟ علی ظفر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور لاکھوں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔
یاد رہے پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ مشترکہ طور پر چار گلوکاروں نے گایا تھا جن میں علی عظمت، عاصم اظہر، عارف لوہار اور ہارون رشید شامل تھے۔ اس ترانے پر پاکستانی عوام نے کافی تنقید بھی کی تھی۔