Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ میں محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ محمد حفیظ نے 57 گیندوں پر 7 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ محمد حفیظ اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف سنچری تو مکمل نہ کر سکے لیکن انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اس سے قبل لاہور قلندرز کی جانب سے سب بڑی افرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز فخر زمان کو حاصل تھا جنہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 2018 میں 94 رنز اسکور کیے تھے۔ محمد حفیظ نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنچری مکمل نہ ہونے کا کوئی افسوس نہیں ہے، میں ایک بڑی اننگز کھیلنا چاہتا تھا اور ٹیم کو ضرورت بھی تھی کہ کوئی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلے۔
محمد حفیظ کی برق رفتار اننگز کے بعد لاہور قلندرز کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ" محمد حفیظ نام تو سنا ہو گا" جس پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے جواب دیا کہ "ہم تو سمجھے تھے آج ٹویٹر پر صرف ہم ہی ہیں۔"
اسلام آباد یونائیٹڈ نے یاد دلا دیا کہ 26 مارچ کو آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہو جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔
محمد حفیظ کو ڈیل اسٹین کے خلاف کھیلتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان دوسرا میچ 4 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔