Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل فائیو کے 7ویں میچ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد حفیظ کی 98 رنز کی اننگز کی بدولت اسلام آباد کو 183 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور صرف 5 رنز کے مجموعی اسکور پر دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ نوجوان فاسٹ بولر نے اپنے پہلے ہی اوور میں لیوک رونکی کی اہم وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی نے چار اوورز کے کوٹے میں 18 رنز دے کر چار شکار کیے تھے لیکن لاہور قلندرز کے دوسرے بولرز نے ان کا ساتھ نہ دیا۔
حارث رؤف نے 4 اوورز میں 41 رنز دیے اور 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان خان شنواری لاہور قلندرز کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے۔ انہوں نے 3.5 اوورز میں 46 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے جبکہ اننگز کے آخری اوور میں وہ محمد موسیٰ اور محمد صفی عبداللہ کے خلاف 9 رنز کا دفاع بھی نہ کر سکے۔
محمد موسیٰ اور محمد صفی عبداللہ کے درمیان آخری وکٹ پر 20 رنز کی شراکت بنی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کامیابی کیساتھ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 10ویں وکٹ پر سب سے بڑی پارٹنرشپ تھی۔