Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اتوار کے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت سے ایک، ایک اوور کم کیا جس کے سبب پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ 2.22 کے تحت دونوں ٹیموں میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور رچرڈ النگورتھ، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائر سید امتیاز اقبال نے دونوں ٹیموں کو چارج کیا جس کے بعد میچ ریفری روشن ماہانامہ نے ٹیموں پر جرمانہ عائد کیا۔
قوانین کے مطابق اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں آئندہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی جاتی ہیں تو اس وقت ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20، 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔