Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں گزشتہ کافی عرصے سے مشکلات کا شکار ہے۔ زمبابوے کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ٹریک پر واپس آتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ ڈھاکا میں کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے مہمان ٹیم کو ایک اننگز اور 106 رنز سے شکست دے دی۔
زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 265 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں میزبان ٹیم رنز کے انبار لگا دیے اور تیسرے روز 6 وکٹوں پر 560 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق نے 132 رنز کی اننگز کھیلی اور یہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی بنگلہ دیشی بیٹسمین کی ایک سال بعد سنچری تھی۔
ان کا ساتھ دینے والے مشفیق الرحیم نے بھی شاندار ڈبل سنچری اسکور کی جو کہ مجموعی طور پر ان کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری تھی۔ دوسری اننگز میں بھی زمبابوے کی ٹیم ایک بار پھر ناکام ہوئی اور صرف 189 رنز بنا سکی۔