Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کرکٹ کے بڑے پرستار ہیں۔ سابق کپتان سرفراز احمد کے صاحبزادے عبداللہ اکثر اوقات اپنے والد کی حوصلہ افزائی کے لیے گراؤنڈ میں موجود ہوتے ہیں۔
فاسٹ بولر حسن علی نے عبداللہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے جس میں انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹوپی پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ عبداللہ نے حسن علی کا وکٹ لینے کے بعد جشن کا مخصوص انداز بھی نقل کیا۔
اس موقع پر حسن علی نے کہا کہ عبداللہ نے یہ ٹوپی صرف اپنے پاپا (سرفراز احمد) کو خوش کرنے کے لیے پہنی ہے ورنہ میں جانتا ہوں کہ وہ دل سے صرف "پشاور زلمی" کو ہی سپورٹ کرتے ہیں۔
اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بھی اس ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ عبداللہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا سپورٹر ہے بس مجبوری کی وجہ سے کوئٹہ کو سپورٹ کر رہا ہے۔