Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ فائیو کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جس میں سات میچز کھیلے گئے۔ پہلے مرحلے کے بعد دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز ایک، ایک فتح کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
کراچی کنگز نے دو میں سے ایک میچ میں ایک کامیابی حاصل کی جبکہ لاہور قلندرز دو شکستوں کے بعد آخری نمبر پر موجود ہے۔ پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں کامران اکمل 3 میچز میں 144 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہیں۔ ڈیوڈ ملان نے 121 اور محمد حفیظ نے 112 رنز بنا رکھے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین 3 میچز میں 7 وکٹوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور محمد موسی نے 5، 5 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ کل سے ملتان اسٹیڈیم میں شروع ہو گا جہاں ہوم ٹیم ملتان سلطانز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا۔