Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ فائیو کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کل مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے شروع ہو گا۔
ملتان بارہ سال بعد بڑے میچ کی میزبانی کے لیے تیار ہے جبکہ ملتان کے شائقین کرکٹ بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کو بے قرار ہیں۔ شائقین کرکٹ کے جوش کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں۔
ملتان پہنچنے پر ڈیرن سیمی اور پورے اسکواڈ کا ایئرپورٹ اور ہوٹل میں زبردست استقبال کیا گیا۔ ملتان کے فینز نے ڈیرن سیمی اور زلمی اسٹار کرکٹرز کے ساتھ سیلفیاں لیں۔ ملتان تین میچز کی میزبانی کرے گا جس کے لیے کراچی اور کوئٹہ کی ٹیمیں بھی ملتان پہنچیں گی۔
پشاور زلمی اور ملتان سلطانز 26 فروری کو مدمقابل ہوں گے۔ 28 فروری کو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز جبکہ 29 فروری کو ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا۔