Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بارہ سال بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی رونقیں بحال ہونے میں بس چند گھنٹوں کا انتظار باقی رہ گیا ہے۔ پی ایس ایل فائیو کے تین میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پہلی بار ملتان اسٹیڈیم پاکستان سپر لیگ کے میچز کی میزبانی کرے گا۔
جنوبی پنجاب کی میزبان ٹیم ملتان سلطانز تینوں میچز ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کے لیے بیتاب ہے تو شائقین کرکٹ بھی میچ کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی کا کام بھی مکمل کر لیا گیا جبکہ گراؤنڈ انتظامیہ پچ کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔
12 سال پہلے ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری ون ڈے میچ کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پی ایس ایل فائیو کا آٹھواں میچ کل ملتان اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا۔