Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کی نمبر ون ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں با آسانی شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے ساتھ نیوزی لینڈ نے ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔
کیوی ٹیم نے 2009 سے اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے جن ٹیسٹ میچوں میں بھی ٹاس جیتا ہے اس میں انہیں شکست نہیں ہوئی ہے۔ 2009 سے اب تک نیوزی لینڈ نے 17 ٹیسٹ میچوں میں ٹاس جیتا، 10 میچوں میں کیوی ٹیم نے کامیابی حاصل کی اور 7 میچز ڈرا رہے۔
بھارت کیخلاف ویلنگٹن ٹیسٹ میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتا تھا جس کے بعد انہیں میچ میں کامیابی بھی ملی۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم کا ٹیسٹ کرکٹ میں ویلنگٹن میں ریکارڈ دیکھا جائے تو آخری مرتبہ بھارتی سورماؤں نے اس میدان پر 1968 میں ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
بھارتی ٹیم نے 1968 کے بعد سے اب تک ویلنگٹن میں 7 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں سے پانچ میچوں میں انہیں شکست ہوئی اور دو ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے۔