Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں کراچی کنگز نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں جہاں ایک میچ میں انہیں کامیابی ملی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ {[newline }} سابق کپتان انضمام الحق کا کراچی کنگز کی ٹیم کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ اپنی پلیئنگ الیون میں ایک اسپنر کھلا کر غلطی کر رہے ہیں، پاکستان کی پچز ہمیشہ اسپنرز کیلئے سازگار ہوتی ہیں۔ {[newline }} انہوں نے کہا کہ ان پچز پر فاسٹ بولر کھلانا اس صورت میں فائدے مند ثابت ہوتا ہے جب گیند ریورس سوئنگ ہو رہا ہو لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ریورس سوئنگ بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ {[newline }} انضمام الحق نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف عماد وسیم کیساتھ ایک اور اسپنر کو کھلایا جاتا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے ہدف کا تعاقب کرنا آسان نہ ہوتا۔ {{newline }} سابق کپتان نے کراچی کنگز کی ٹیم کو ایک اور مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ افتخار احمد کو اوپر کے نمبر پر موقع دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑی پاکستان کی کنڈیشنز میں اچھا پرفارم نہیں کر رہے، افتخار احمد اوپر کھیلتے ہوئے کراچی کنگز کیلئے زیادہ مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔