Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پشاور زلمی نے اپنی ٹیم کے مداحوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ راولپنڈی میں ہونیوالے پشاور زلمی کے پانچ میچوں کے لیے پشاور سے راولپنڈی اور میچ کے فوری بعد راولپنڈی سے پشاور تک بس سروس چلائی جائے گی۔ میچ کے تمام ٹکٹ ہولڈرز اکٹھے ڈائیوو کی اسپیشل زلمی فینز بس میں ٹکٹ خرید کر سفر کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ پشاور زلمی کے آئندہ تمام میچز کے دوران پشاور کے کرنل شیر خان آرمی اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین لگائی جائے گی جبکہ فیملیز میچ کے ساتھ ساتھ کھانوں کے اسٹالز سے بھی لطف اٹھا سکیں گی۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے فینز ہمارے لیے بہت اہم ہیں، فینز کی بدولت ہی پشاور زلمی پی ایس ایل کا سب سے بڑا برانڈ ہے۔
جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ بس سروس چلانے کا مقصد یہ ہے کہ پشاور کے فینز اکھٹے ہو کر میچ دیکھ سکیں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کے آئندہ سیزن میں پشاور میں بھی میچز کھیلے جائیں گے۔