Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ دورہ بھارت پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق احمدآباد میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کیا گیا جہاں انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے سابق عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اور موجودہ کپتان ویرات کوہلی کا نام غلط طریقے سے ادا کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا دنیا میں ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر جیسے کرکٹرز کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر وہ سچن ٹنڈولکر کو" سوچن ٹنڈولکر" کہہ گئے جس کے بعد نریندر مودی سمیت اسٹیڈیم میں موجود لوگ ہنس پڑے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انداز پر کیون پیٹرسن نے ایک صحافی پیئرس مورگن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے کہیں لیجنڈز کا نام لینے سے پہلے تھوڑی معلومات حاصل کر لیں۔ اسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور مائیکل وان بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو دیکھ کر مسکرا اٹھے۔