Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Pakistan Super League

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی وجہ سے انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف میچ ریفری کو رپورٹ کر دی ہے۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ 22 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا تھا۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مبینہ طور پر گیند کی حالت تبدیل کرنے کا معاملہ میچ ریفری روشن ماہنامہ کو رپورٹ نہیں کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 2020 کے کوڈ آف کنڈیکٹ کے آرٹیل 3.2 کی شق 3.2.2 میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اگر کسی ٹیم نے شکایت درج کروانی ہو تو ٹیم مینجر کی جانب سے درج کروائی جا سکتی ہے اور اس کے لیے میچ ختم ہونے کے بعد صرف 48 گھنٹوں کا وقت ہوتا ہے۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ بیان دینے سے پہلے کوئٹہ نے گیند کی حالت تبدیل کرنے سے متعلق ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے جبکہ درخواست جمع کروانے کے لیے درست طریقہ کار نہیں اپنایا گیا۔