Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے پہلے مرحلے کے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئے جس میں مجموعی طور پر سات میچز کھیلے گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلے مرحلے کے بعد ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں آنے والے شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔
پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل جب پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں مکمل انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا تو ہمیں یقین تھا کہ پی ایس ایل کے سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیمز کا رخ کرے گی۔ پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل اس وقت بیرون ملک بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔
پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب میں ہونے والی غلطیوں کے حوالے سے پی سی بی نے کہا کہ ایشیاء کپ 2008 کے بعد ملک میں پہلا بڑا ایونٹ ہو رہا تھا اس لیے کچھ چیلنجرز درپیش تھے۔ پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے وہ مستقبل میں اپنی خامیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔