Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں بھی لاہور قلندرز نے مایوس کن آغاز کیا ہے۔ لاہور قلندرز کو پہلے میچ میں ملتان سلطانز جبکہ دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں لاہور قلندرز کے ایک ننھے مداح کو زاروقطار روتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ویڈیو کراچی کنگز کے ہیڈکوچ ڈین جونز تک بھی پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لاہور قلندرز کے مداح کو پیشکش کی کہ ہم آپ کو میچ کی ٹکٹس دیں گے، آپ اسٹیڈیم آؤ اور کراچی کنگز کو سپورٹ کرو۔
لاہور قلندرز نے اس ویڈیو کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اس قسم کی سپورٹ پر ہماری مینجمنٹ اپنے مداحوں کو داد دیتی ہے اور ہم اپنے نوجوان سپر فین کو ملنے کی دعوت دیتے ہیں۔