Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Pakistan Super League

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے اعظم خان کو ایونٹ کے آغاز سے قبل خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ پی ایس ایل فائیو شروع ہوتے ہی وہ سب کی آنکھوں کا تارہ بن گئے۔ اعظم خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے خلاف اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف 33 گیندوں پر 59 رنز اسکور کیے تھے جبکہ کراچی کنگز کے خلاف وہ 30 گیندوں پر 46 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ اعظم خان نے پی ایس ایل میں مجموعی طور پر ابھی تک چار میچز کھیلے جس میں انہوں نے 30.5 کی اوسط سے 122 رنز اسکور کیے ہیں۔
اعظم خان نے پی ایس ایل سے چار ماہ قبل سخت ٹریننگ شروع کر دی تھی اور ایونٹ کے آغاز تک وہ 14 کلو گرام وزن کم کر چکے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں فٹ ہونا چاہتا ہوں کیونکہ اچھی بیٹنگ کے باوجود لوگ میرے وزن کی وجہ سے مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔
اعظم خان نے کہا کہ مجھے پیزا اور برگر وغیرہ کھانے کی اجازت نہیں ہے، میں صرف ہائی پروٹین غذا کھا رہا ہوں اور بلیک کافی پیتا ہوں، اسی وجہ سے میرا 14 کلو وزن کم ہوا ہے اور میں ابھی مزید وزن کم کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل فائیو کے بعد دوبارہ ٹریننگ شروع کر دیں گے۔