Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف دوسرے میچ میں میں پی ایس ایل میں اپنی تیسری سینچری اسکور کی اور انہوں نے اگلے ہی میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ملتان سلطانز کیخلاف کامران اکمل نے پی ایس ایل میں اپنے میچز کی نصف سنچری مکمل کر لی۔
وہ پی ایس ایل میں 50 میچز کھیلنے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔ اپنے 50ویں میچ میں وکٹ کیپر بیٹسمین نے شروعات تو اچھی کی لیکن ایک بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے 9 گیندوں پر 15 رنز کی اننگز کھیلی۔
پی ایس ایل میی کامران اکمل کے دیگر ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی انہی کے پاس ہے۔ انہوں نے 50 میچوں میں 30.74 کی اوسط سے 1445 رنز بنا رکھے ہیں۔
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچریوں اور نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی ان کے نام ہے۔ اس کے علاوہ سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی کامران اکمل کو حاصل ہے۔