Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ نے ملتان سلطانز کے بولرز کے سامنے نے گھٹنے ٹیک دیئے۔ ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی وکٹیں اننگز کی ابتداء سے ہی گرتی رہیں۔ نوجوان بیٹسمین حیدر علی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز مثبت کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہا اور پشاور زلمی کی ٹیم 123 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
یہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا اب تک کا سب سے کم ترین اسکور ہے۔ اس سے قبل 2016 میں پشاور زلمی کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 126 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے سب سے کامیاب بولر سہیل تنویر رہے جنہوں نے 13 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
محمد عرفان اور محمد الیاس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمران طاہر اور شاہد آفریدی کی حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ ملتان سلطانز نے 124 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 14.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔