Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 124 رنز کا ہدف دیا مگر یہ بھی میزبان ٹیم کے لیے آسان نہ تھا۔ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے والی ملتان سلطانز کے 4 کھلاڑی 47 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد رائلی روسو اور خوشدل شاہ نے اپنی ٹیم کو نہ صرف مشکل صورتحال سے نکالا بلکہ عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے کامیابی بھی دلائی۔ دونوں کھلاڑیوں نے 5ویں وکٹ پر 77 رنز کی اہم شراکت بنائی۔ خوشدل شاہ نے 29 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
رائلی روسو نے 42 گیندوں پر 49 رنز اسکور کیے۔ یاد رہے رائلی روسو کی ٹانگ پر وہاب ریاض کے اوور میں گیند لگی تھی جس کے بعد وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے۔
ملتان سلطانز کے فزیو کو بھی ان کی مدد کے لیے دو مرتبہ گراؤنڈ میں آنا پڑا لیکن رائلی روسو نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ جاری رکھی اور اپی ٹیم کو کو کامیابی دلائی۔
پشاور زلمی کے خلاف کامیابی کے بعد ملتان سلطانز نے چار پوائنٹس کے ساتھ پی ایس ایل فائیو کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔