Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو تین ون ڈے میچز کی سیزیز کے دوسرے میچ میں شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے 345 رنز اسکور کیے۔ اوپننگ بیٹسمین اویشکا فرنینڈو اور مڈل آرڈر بیٹسمین کوشال مینڈس نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔
اویشکا فرنینڈو نے 127 جبکہ کوشال مینڈس نے 119 رنز کی اننگز کھیلیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ پر 239 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جو کہ ون ڈے کرکٹ میں سری لنکا کی جانب سے تیسری وکٹ پر سب سے بڑی شراکت ہے۔
346 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 184 رنز ہی بنا سکی اور سری لنکا نے 161 رنز سے فتح اپنے نام کی۔ 127 رنز کی اننگز کھیلنے والے اویشکا فرنینڈو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے سیریز کا آخری میچ یکم مارچ کو کھیلا جائے گا۔