Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ماضی کے عظیم کھلاڑی اور موجودہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے پرانے دوست ویو رچرڈز سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ویورچرڈز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے لیے راولپنڈی میں موجود تھے تو عمران خان نے ٹیلی فون پر ان کو وزیر اعظم ہاؤس ملاقات کے لیے دعوت دی۔
اس ملاقات میں سر ویورچرڈز کے علاوہ شین واٹسن اور سابق آسٹریلوی کرکٹر گریگ چیپل بھی موجود تھے۔ اس ملاقات کے دوران پرانے دوستوں میں کرکٹ پر گپ شپ ہوئی اور پی ایس ایل کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پلیئرز کا بڑا ہاتھ ہے۔
عمران خان نے بین الاقوامی کھلاڑیوں سے اظہارِ تشکر کیا کہ وہ پاکستان آ کر کھیل رہے ہیں۔ اس موقع پر ویو رچرڈز اور دیگر مہمان پلیئرز نے وزیراعظم کا شکر ادا کیا۔