Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Pakistan Super League

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز نے اگلے میچز کے لیے تیاریاں کیں۔ دو میں سے ایک میچ میں فتح اور ایک میں شکست کھانے والی کراچی کنگز کی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبے میں خامیاں دور کرنے کی کوشش کی۔ کراچی کنگز کی ٹیم کے صدر وسیم اکرم نے اپنی ٹیم کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، صرف جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اچھی ہے، بولنگ میں ورائٹی ہے اور پاور ہٹرز بھی ہیں بس ایک دفعہ ٹریک پر آنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے میچ میں ہم نے پہلے بیٹنگ کی تو گیند تھوڑی پھنس کر آ رہی تھی مگر یہ کوئی جواز نہیں، ہمیں ہر صورت جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہو گی۔
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ افتتاحی تقریب پر بہت تنقید ہو گئی، اب آگے کی جانب دیکھنا چاہیے، پہلی مرتبہ پورا پی ایس ایل ملک میں ہو رہا ہے، تھوڑی بہت اونچ نیچ تو ہو ہی جاتی ہے۔ کراچی کنگز کی ٹیم اپنا اگلا میچ کل ملتان سلطان کے خلاف ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔