Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے بیٹسمین اسٹیو اسمتھ ایک مرتبہ پھر آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں نمبر ون بیٹسمین بن گئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی 2 اور 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے جس کے باعث انھیں پہلی پوزیشن سے محروم ہونا پڑا۔
اسٹیو اسمتھ 911 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور ویرات کوہلی 906 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے۔ کین ولیمسن کا تیسرا، مارنس لبوشین کا چوتھا اور پاکستان کے بابر اعظم کا پانچواں نمبر ہے۔
بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 بولرز میں شامل نہیں ہے۔ آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ بین اسٹوکس دوسرے اور رویندر جدیجا تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔