Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ پاکستان یا کسی بھی ملک جا کر کھیلنا مشفیق الرحیم کے کنٹریکٹ کا حصہ ہے۔ میرپور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں نظم الحسن نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنے ذاتی مفاد کے بجائے ملک کا سوچنا چاہیے اور پاکستان جا کر کھیلنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ اپریل میں پاکستان میں ایک ٹیسٹ اور ایک ٹیسٹ میچ شیڈول ہے، امید کرتے ہیں کہ مشفیق الرحیم سمیت تمام وہ پلیئرز پاکستان جائیں گے جو سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں۔ مشفیق الرحیم نے پاکستان میں ایک ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔
بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بیٹسمین کی جانب سے جواز پیش کیا گیا تھا کہ ان کی فیملی پاکستان جانے کی اجازت دینے پر راضی نہیں ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو 3 اپریل کو کراچی میں ایک ون ڈے اور 5 اپریل سے ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔