Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ قومی ویمن ٹیم نے میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کینبرا میں کھیلے گئے میچ کی پہلی ہی گیند پر ڈیانا بیگ نے وکٹ حاصل کر کے فتح کی بنیاد رکھی۔ ویسٹ انڈیز ویمن کی دوسری وکٹ 25 اور تیسری 28 رنز پر گری۔
اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم بڑا اسکور بنانے میں ناکام ہوئی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 124 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی ڈیانا بیگ، ایمن انور اور ندا ڈار نے نپی تلی بولنگ کی اور 2، 2 شکار کیے۔
جواب میں جویریہ خان اور منیبہ علی نے پاکستان کو 58 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ جویریہ خان نے 35 اور منیبہ علی نے 25 رنز بنائے۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں دو وکٹوں پر حاصل کر لیا۔
بسمعہ معروف 39 اور ندا ڈار 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔