Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے شیخ مجیب الرحمٰن کی 100ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے ملک میں ایشیاء الیون اور ورلڈ الیون کی ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس حوالے سے تیاریوں زوروشور سے جاری ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کا اعلان بھی کر دیا گیا۔
ایشیاء الیون ٹیم: ویرات کوہلی، شیکھر دھون، لوکیش راہول، محمد شامی، ریشب پانٹ، کلدیپ یادیو، مستفیض الرحمان، تمیم اقبال، مشفیق الرحیم، لٹن داس، محموداللہ، راشد خان، مجیب الرحمان، لستھ ملنگا، تھیسارا پریرا اور سندیپ لمیچانے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور لوکیش راہول شاید ایک، ایک میچ کے لیے دستیاب ہوں لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
ورلڈ الیون ٹیم: ایلکس ہیلز، کرس گیل، فاف ڈوپلیسی، نکولس پورن، برینڈن ٹیلر، جونی بیئرسٹو، کیرون پولارڈ، شیلڈن کوٹریل، لنگی نگیڈی، اینڈریو ٹائی اور مچل مکلینگھن۔