Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی دوسری لیگ کے میچز ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تجریز دی کہ اگلی دفعہ پی ایس ایل کے تمام وینیوز پر کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات مہیا کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام گراؤنڈرز میں پریکٹس کی جگہ کا معیار مزید بہتر کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق کھلاڑیوں کو رواں پی ایس ایل میں جو سہولیات دی جا رہی ہیں وہ غیرملکی کھلاڑیوں کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ راشد لطیف نے مزید کہا کہ اگر سہولیات کو مزید بہتر کر لیا جائے تو اس سے پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ دونوں کا فائدہ ہو گا۔