آسٹریلیا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ساؤتھ افریقہ کو شکست دے کر سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کر لی۔ ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اب ون ڈے سیریز کھیلیں گی جو تینوں پر مشتمل ہو گی۔ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل جھے رچرڈسن کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ ساؤتھ افریقہ پر موجود آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے بھی برقرار رکھا ہے لیکن جھے رچرڈسن اس اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 13 سے 20 مارچ تک ہوبارٹ اور سڈنی میں کھیلی جائے گی۔