Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے سیمی فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ بھارت نے ابھی تک تین میچز کھیلے اور انہیں تینوں میچوں میں کامیابی ملی ہے۔ بھارت نے بنگلہ دیش سمیت میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست کا مزہ چکھایا ہے۔
بھارت نے آخری گروپ میچ سری لنکا کے خلاف کل کھیلنا ہے۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دس ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے ٹاپ کی دو ٹیمیوں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے دونوں سیمی فائنلز 5 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ 8 مارچ کو میگا ایونٹ کے فائنل معرکے کی میزبانی کرے گا۔