Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے نتیجے میں پاکستان کے کرکٹ میدان ویران ہو گئے تھے لیکن پچھلے چند برسوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوششوں سے ملک میں کرکٹ کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
دس سال بعد سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے صدر اور کلب کی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا جہاں کی ان کی ٹیم کو دو میچوں میں کامیابی ملی اور دو میں شکست ہوئی۔
کمار سنگاکارا نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ دورہ پاکستان پر ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دورے کا مقصد یہ تھا کہ دنیا کی بہترین ٹیموں کی دورہ پاکستان کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مضبوط ٹیم کا ہوم گراؤنڈ پر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا ورلڈ کرکٹ کے لیے بہت ضروری ہے۔ کمار سنگاکارا نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے ہمارے اس دورے سے دیگر ٹیمیں پاکستان جانے پر غور کریں گی۔