Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری ایڈیشن میں کولن انگرام اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ پہلے تین میچوں میں کولن انگرام نے خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی تھی لیکن لاہور قلندرز کے خلاف انہوں نے سمت پٹیل کو ایک اوور میں 22 رنز مار کر میچ کا نقشہ بدل دیا تھا۔ وہ 14 گیندوں پر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنا چوتھا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلا جس میں کولن انگرام نے جم کر بیٹنگ کی۔ انہوں نے 41 گیندوں پر 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں اپنی مہم کا آغاز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ سے ہی کیا تھا جس میں کوئٹہ کو کامیابی ملی تھی اور اس میچ میں کولن انگرام نے صرف چھ رنز بنائے تھے۔