Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن کا 9واں میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 188 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ان کی تین وکٹیں 79 رنز پر گر چکی تھیں۔
وکٹ کے ایک طرف سے وکٹیں گرنے کے باوجود جیسن روئے ڈٹے رہے لیکن وہ بھی 102 کے مجموعی اسکور پر 50 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سرفراز احمد نے بھی مزاحمت کی لیکن وہ بھی 33 رنز پر ہمت ہار گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مشکلات کا شکار تھی اور ایسے میں بین کٹنگ کی دھواں دھار بیٹنگ نے میچ کا نتیجہ تبدیل کر دیا۔ کوئٹہ کو آخری اوور میں فتح کے لیے 11 رنز درکار تھے، بین کٹنگ نے تیسری اور چوتھی گیند پر دو چھکے لگا کر میچ ختم کر دیا۔
بین کٹنگ کی 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔