Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی مجموعی طور پر کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہےَ پی ایس ایل فائیو میں بھی لاہور قلندرز کی ٹیم ابتدائی دو میچز ہار چکی ہے۔ ناقص کارکردگی کے باوجود لاہور قلندرز کی ٹیم ایک ریکارڈ فہرست میں سب سے اوپر موجود ہے اور وہ ریکارڈ پی ایس ایل میں سب سے بڑے ہدف کا کامیابی سے حصول ہے۔
پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 201 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں اے بی ڈویلیئرز (*52) اور ڈیوڈ ویزے (*45) نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو کامیابی دلائی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو پی ایس ایل میں دوسرا اور تیسرا بڑا ٹارگٹ کامیابی سے حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 16-2015 اور 17-2016 میں لاہور قلندرز کے خلاف بالترتیب 202 اور 201 رنز کا ہدف کامیابی سے عبور کیا تھا۔