Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد پر لگائی گئی پابندی اٹھا لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ ڈسپلن کمیٹی نے محمد شہزاد کی پابندی ختم کر دی ہے تاہم 2020 تک انھیں کنٹریکٹ نہیں ملے گا۔ آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں محمد شہزاد کو ان فٹ قرار دے کر ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔
محمد شہزاد کے ڈسپلن کے مسائل بھی سامنے آئے تھے جس کے بعد انھیں انگلینڈ سے گھر بھی بھیج دیا گیا تھا۔ ورلڈکپ کے دوران ہی ان کا بیان سامنے آیا تھا کہ وہ بالکل فٹ ہیں۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر محمد شہزاد پر پابندی لگا دی گئی تھی۔
اب ان کی جانب سے رحم کی اپیل پر پابندی ختم کی گئی۔ محمد شہزاد نے 84 ون ڈے میچز میں 2727 رنز جبکہ 65 ٹی ٹوئنٹی میں 1936 رنز بنا رکھے ہیں۔ افغان وکٹ کیپر نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔