Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے محبت کا اظہار کچھ مختلف طریقے سے کرتے ہیں۔ پاکستان میں جاری پی ایس ایل میں ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں نے خوب رنگ جما رکھا ہے۔
اسی طرح ان کے پرستار بھی ان کرکٹرز سے محبت کا اظہار نت نئے طریقے سے کر رہے ہیں۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے چاہنے والوں میں ہر گرزتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔
ان کے ایک ننھے پرستار نے ڈیرن سیمی کا بہت زبردست خاکہ بنا کر سب کو حیران کر دیا۔ ننھے شاہ خان کو کرکٹ اور کرکٹرز سے عشق ہے اسی لیے وہ اسٹار پلیئرز کی تصاویر بناتے ہیں۔
شاہ خان نے کمرے میں ڈیرن سیمی کی بہت ساری تصاویر آویزاں کی ہوئی ہیں۔ انھوں نے ڈیرن سیمی سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
وہ ڈیرن سیمی کے علاوہ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر بھی بنا چکے ہیں۔ ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر دیکھ کر اس ننھے پرستار کی کاوش کو سراہا۔