Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اپنا لوہا منوانے والے پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے اپنی صلاحیتوں سے ہاشم آملہ کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا۔ ہاشم آملہ پی ایس ایل فائیو کا حصہ ہیں جہاں وہ پشاور زلمی کے مینٹور کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
ہاشم آملہ نے بابر اعظم کو بڑا پلیئر گردانہ اور کہا کہ بابر اعظم وہ کھلاڑی ہے جس کو کرکٹ کے تمام آداب سے واقفیت حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایک کامیاب بیسٹمین ہے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ایک سمجھدار کھلاڑی ہے، میں اس کے ساتھ کھیلا ہوں، گزشتہ سال ان کی کارکردگی بہترین رہی جسے پوری دنیا نے دیکھا۔
اپنے دور کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے مزید کہا کہ بابر اعظم دن بہ دن بہتر سے بہترین کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کو سراہا اور دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا۔