Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

مشکلات میں گھری لاہور قلندرز کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ حارث رؤف اگلے 2 سے 3 میچز کے لیے لاہور قلندرز کے اسکواڈ سے باہر ہو گئے۔ پی سی بی کے مطابق حارث روف دائیں پاؤں میں انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوئے ہیں اور ان کی جگہ سلمان ارشاد کو لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے سلمان ارشاد کے نام کی منظوری دے دی۔ وہ پی ایس ایل 2018 میں لاہور قلندرز کی جانب سے تین میچز کھیل چکے ہیں۔
حارث رؤف اپنے دائیں پاؤں کی ایڑھی میں تکلیف محسوس کر رہے تھے تاہم سٹی اسکین میں کسی قسم کے فریکچر کی نشاندہی نہیں ہوئی اس لیے انھیں آرام کا مشورہ دیا گیا۔
لاہور قلندرز پی ایس ایل میں اپنا تیسرا میچ آج پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی تاہم راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث میچ کا انعقاد مشکل نظر آ رہا ہے۔