Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی۔ بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔ لوکیش راہول دوسرے، ایرون فنچ تیسرے اور کولن منرو چوتھے نمبر موجود ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں سب سے زیادہ 128 رنز بنانے والے ڈیوڈ وارنر 25ویں سے 18ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز میں راشد خان پہلی، مجیب الرحمان دوسری اور ایڈیم زامپا تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف تین میچوں میں 8 وکٹیں اپنے نام کرنے والے ایشٹن ایگر نے لمبی چھلانگ لگا کر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
تبریز شمسی بھی دو درجے ترقی پا کر 5ویں نمبر پر آ گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے ٹاپ 10 بولرز میں نو اسپنرز اور ایک فاسٹ بولر شامل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں عماد وسیم 7ویں بہترین بولر ہے جبکہ شاداب خان کا 9واں نمبر ہے۔