Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے ایک انٹرویو میں ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیم کا انتخاب کیا۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم کو ٹیم میں شامل ہی نہیں کیا۔ فخر زمان نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی کو بھی اپنی پسندیدہ ٹیم میں شامل کرنا ضروری نہیں سمجھا۔
فخر زمان نے اپنی آل ٹائم ٹی ٹوئنٹی الیون میں روہت شرما اور جیسن روئے کو بطور اوپنر شامل کیا۔ فخر زمان نے ساؤتھ افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز، پاکستان کے شعیب ملک اور انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
اوپننگ بیٹسمین نے گلین میکسویل، بین اسٹوکس اور کیرون پولارڈ کو بھی اپنی ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیم میں شامل کیا۔ فخر زمان نے باؤلنگ لائن اپ میں کسی پاکستانی باؤلر کو منتخب نہیں کیا۔ انہوں نے مچل اسٹارک، جسپریت بمراہ اور راشد خان کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔