Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی مقبولیت کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس لیگ میں کھلاڑیوں کے معاوضے کو لے کر کبھی تاخیر نہیں کی جاتی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں بھی تمام ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کو معاہدے کے مطابق 70 فیصد رقم ادا کر دی گئی ہے۔
پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن سے قبل اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو معطل کر دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں 70 فیصد رقم کا چیک روک لیا گیا ہے۔

پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین کی رقم روک لی گئی ہے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر انھیں پہلے ہی معاوضہ مل چکا ہوتا تو ہم واپسی کا کہہ سکتے تھے اور ہر معاہدے میں یہ شق شامل ہوتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس بار چونکہ مکمل پی ایس ایل پاکستان میں ہو رہی ہے اس لیے مقامی کھلاڑیوں کو ڈالرز کے بجائے روپے میں ادائیگی کی گئی البتہ چونکہ ان سے معاہدہ ڈالرز میں ہوا تھا لہذا ڈرافٹ کے دن والے ڈالر ریٹ کی مناسبت سے رقم دی گئی۔