Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سن رائزرز حیدرآباد نے آئی پی ایل 2020 کیلئے ڈیوڈ وارنر کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم میں کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن بھی شامل ہیں جو کہ گزشتہ دو آئی پی ایل ایڈیشنز سے اس ٹیم کی کپتانی کر رہے تھے۔ کین ولیمسن کو 2018 میں سن رائزرز حیدرآباد کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور ان کی قیادت میں ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں انہیں چنائی سپر کنگز کے خلاف شکست ہوئی تھی۔
دوسری جانب ڈیوڈ وارنر نے بحثیت کپتان 2016 میں سن رائزرز حیدرآباد کو آئی پی ایل کا ٹائٹل جتوایا تھا۔ ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کے 45 میچوں میں سن رائزرز حیدرآباد کی کپتانی کر چکے ہیں جہاں 26 میچوں میں ان کی ٹیم کامیاب ہوئی اور 19 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کپتان مقرر ہونے پر ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ سن رائزرز حیدر آباد کی کپتانی ملنا میرے لیے ایک بہترین موقع ہے، کوشش کروں گا کین ولیمسن کی مدد کیساتھ ایک مرتبہ پھر آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدر آباد کو کامیابی دلاؤں۔