Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کراچی کنگز نے پی ایس ایل فائیو کے ابتدائی 2 میچز میں گزشتہ پی ایس ایل کے کامیاب بولر عمر خان کو اپنی ٹیم میں شامل نہیں کیا اور ان کی جگہ ارشد اقبال کو موقع دیا۔ ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں عمر خان کو پلئینگ الیون میں شامل کیا گیا مگر حیران کن طور پر کراچی کے کپتان عماد وسیم نے انھیں اوور ہی نہیں دیا جس نے کئی سوالات کو جنم دیا۔
میچ میں عماد وسیم کی جانب سے کئی حیران کن فیصلے سامنے آئے۔ انھوں نے عمر خان کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ سے چار اوورز کرا دیے جبکہ افتخار احمد کو بھی تین اوورز دیے جس میں انھوں نے 42 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ عماد وسیم نے خود بھی میچ میں صرف ایک اوور کرایا۔ عماد وسیم کی کپتانی پر سوشل میڈیا پر شائقین نے کئی سوالات اٹھائے۔
ایک شائق نے لکھا کہ ملتان کے معین علی نے اچھی بولنگ کی مگر کراچی کنگز نے عمر خان کو اوور ہی نہ دیا۔ ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ کراچی کنگز آج 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلی۔
ایک شائق کرکٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہ عماد وسیم نے خود کو بچانے کے لیے خود غرضی کا مظاہرہ کیا۔ ایک خاتون نے کہا کہ اصل ٹیلنٹ کو سامنے آنے سے روکا جا رہا ہے۔ ایک شخص نے عمر خان کے بجائے پارٹ ٹائم بولرز سے اوورز کرانے پر بھی سوالات اٹھائے۔